25 دسمبر 2011 - 20:30

جنوبي يمن کے شہر تعز ميں دسيوں ہزار لوگوں نے مظاہرے کئے اور امريکہ کا پرچم نذر آتش کياـ

ابنا: تعز سے دارالحکومت صنعاء کي جانب عوام کے مارچ کے بارے ميں امريکي سفير کے قابل مذمت بيان پر سخت برہمي کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرين نے امريکہ کے خلاف نعرے لگائے اور امريکي پرچم نذر آتش کياـ  مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ امريکي سفير کو فوري طور پر يمن سے باہر نکال ديا جائےـ


عوام کا کہنا ہے کہ يمن ميں امريکہ قاتلوں اور مجرموں کي مدد کر رہا ہےـ يمن کے عوام اور سياسي جماعتوں نے امريکي سفير کے مداخلت پسندانہ بيان کو شرمناک اور توہين آميز قرار ديا اور مطالبہ کيا کہ امريکي سفير فوري طور پر معافي مانگيں اور انہيں يمن سے باہر نکالا جائےـ


امريکي سفير نے تعز کے عوام کے صنعاء کي جانب مارچ کو غير پرامن اقدام قرارديا تھاـ سنيچر کے روز صنعاء کي جانب مارچ کرنے والے مظاہرين پر عبد اللہ صالح کے حامي سيکورٹي اہلکاروں کے حملوں ميں چودہ افراد مارے گئے تھے اور دو سو سے زائد زخمي ہو گئے تھے-
.....

/169